انٹر نیشنل

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے متعلق حیران کن خبر سامنے آگئی

برطانوی ٹی وی نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے جسم کے کٹے ہوئے اعضا مل گئے ہیں-

برطانوی ٹی وی نے ایک بڑا دعوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی روڈینا پارٹی کے رہنما داغو پیرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے جسمانی اعضاء ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی کے گھر کے باغ میں واقعہ کنویں سے مل گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جمال خاشقجی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے ملے ہیں۔رپورٹ میں یہ دعوہ بھی کیا گیا کہ جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close