پاکستان

شریف خاندان کے متعلق سپریم کورٹ سے ایک اور اہم خبر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر سے ٹوٹ گیا-

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی سزا معطل کر دی تھی-

سزا معطلی کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نےاپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مشیر عالم پر مبنی بنچ نے اس کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس سننے سے معزرت کرلی جس کے بعد بنچ ٹوٹ گیا-

اب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل اس کیس کی سماعت کریں گے- عدالت میں اپیل کی سماعت کے لیے کل کا وقت دیا گیا ہے اور فرقین کو بھی طلب کر لیا گیا ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close