شوبز

پاکستانی معروف اداکارہ حرا نے کتنے لڑکوں کو دھوکا دیا ؟؟ سنیے ان کے منہ سے

کراچی: پاکستان کی معروف اداکاراب تک کتنے لوگوں کو دھوکہ دے چکی ہیں اور ان کی شادی مانی سے کیسے ہوئی انھوں نے سب بتا دیا-

انھوں نے اس بات کا اعتراف ثمینہ پیرزادہ کے مقبول ترین شو ’’اسپیک یور ہارٹ‘‘ میں کیا اور کہا کہ سب سن کے حیران ہوگئے-

انھوں نے کہا کہ وہ شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی مداح تھیں حالانکہ ان کی منگنی ہوچکی تھی اور6 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کانمبر چرایا اور رات رات بھر مانی سے بات کرتی تھی اور اپنے منگیتر کو کہہ دیتی تھی کہ میں سورہی ہوں۔

حرا نے مزید کہا کہ جب وہ مانی سے کوئی اور لڑکی بن کر ملنے گئیں تو مانی کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں بعد ازاں مانی تقریباً 4 ماہ تک غائب ہوگیا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ جو دھوکا کیا تھا وہ میرے سامنے آرہا ہے اور پھر میں نے اپنے منگیتر کو فون کرکے بتایا کہ میں تمہیں اب تک دھوکا دیتی آرہی تھی اور رات بھر فون پر مانی سے بات کرتی تھی ہم مہینوں سے ایک ساتھ تھے لہٰذا اب تم چاہو تو مجھ سے شادی کرلوچاہو تو نہ کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی بھی بہت ڈرامائی انداز میں ہوئی تھی تقریباً چار مہینے قطع تعلق کرنے کے بعد اچانک مانی اپنے والدین کے ساتھ میرے گھر آئے اور شادی کی بات کی اور اس طرح ہماری شادی ہوگئی۔

حرا نے شو میں بتایا کہ انہیں پڑھائی لکھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ ہمیشہ سے صرف شادی کرنا چاہتی تھیں انہوں نے شادی کے بعد شوہر مانی کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بھی بتادیا تھا تاہم مانی نے کبھی انہیں اس بات پر شرمندہ نہیں کیا وہ ایک بہت اچھے شوہر ہیں اور مجھے مانی کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close