پاکستان

وزیر بلدیات کراچی کے الیکڑک پر شدید برہم

وزیر بلدیات کراچی کے الیکڑک پر شدید برہم کھری کھری سنادی-

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے 4 بارپانی کی مین لائنز پھٹ چکی ہیں، سندھ حکومت اور واٹربورڈ کی تمام کاوشوں پر کےالیکٹرک نے پانی پھیردیا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کہا کہ وفاقی حکومت اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) فوری طور پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث شہر میں آئے روز بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے، بجلی کے بحران سے پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ بریک ڈاؤن سے دھابیجی، پپری سمیت شہر کو فراہمی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے، کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی کی بندش سےعوام کوشدید اذیت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، صرف 20 روزمیں چوتھی بار بریک ڈاؤن سے4 بارپانی کی مین لائنیں پھٹ چکی ہیں، دھابیجی اورپپری پر2 ہیوی موٹریں بجلی کی اچانک بندش سے جل گئی ہیں، موٹر کی مرمت پر کروڑوں روپے کے اخراجات بھی سندھ حکومت کوبرداشت کرنا پڑگئے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close