پاکستان

آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنے ایسی حیران کن حرکت کردی کہ لڑکی نے چھلانگ لگادی

کراچی کے گنجان آباد علاقے شارع فیصل پر لڑکی نے چلتی ہوئی کار سے چھلانگ لگادی-

کراچی کے ایک گنجان آباد علاقے میں گورا قبرستان کے قریب لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ اور لوگوں نے فورا ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا-

لڑکی نےموقف اختیار کیا کہ’میں نے کار کی بکنگ کرائی تھی مگر راستے میں ڈرائیور نے مجھے گھورنا شروع کردیا اور بات کرنے کی بھی کوشش کررہا تھا’۔

لڑکی نے تھانے میں مزید کہا کہ ڈرائیور مجھے شیشے سے بار بار گھور رہا تھا اور ہنس بھی رہا تھا، ایپ پر جو پتہ دیا گیا تھا ڈرائیور نے اس پر جانے کے بجائے غلط ٹرن لیا تو میں سمجھ گئی اور اس ایپ سے ڈرائیور کو کئی کالز بھی کی گئیں لیکن اس نے کال ریسیو نہیں کیں۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ جب ڈرائیور نے میری بات سننے سے انکار کیا تو میں نے اپنی عزت پر آنچ آنے سے بہتر جانا کہ چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے درخواست موصول کرلی گئی ہے اور ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے جبکہ آن لائن سروس کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا جارہا ہے۔

لڑکی نے مزید کہا کہ وہ کسی بڑے مسئلے میں نہیں پڑنا چاہتی-

دوسری جانب ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ اس پر لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں۔ڈرائیور نے مزید کہا کہ خاتون کو یونیورسٹی روڈ سے پِک کیا، لڑکی نے بیچ راستے میں دوسے تین بار ڈراپ لوکیشن تبدیل کی۔

ان کا کہنا ہے کہ بار بار لوکیشن تبدیل کرنے کے باوجود ڈراپ کرنے سے منع نہیں کیا، لڑکی کو شاید کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close