پاکستان

بلاول بھٹو نےعمران حکومت کی کلاس لے لی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت ہر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے خوب کلاس لے لی-

انھوں نے عمران حکومت پر تیر برساتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں، مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی-

انھوں نےمزید کہا کہ حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حکومت نے دن بہ دن مہنگائی کرکےغریب عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ صاف نظرآرہا ہے ‘سیلیکٹڈ’ وزیراعظم کو بغیر کسی تیاری کے لایا گیا ہے، بہتر معاشی پالیسی نہ دی گئی توعام آدمی کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جہ ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا ،معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا، ہمارے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل 148 ڈالرفی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں، حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close