پاکستان

وزیر خزانہ اسد عمر کا ایک اور بڑا سیاسی بیان سامنے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے بھر پور اقدامات ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھنی چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا ہے، ادراک ہے، کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہے، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے، مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہے اوور ریگولیٹ نہیں، کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27فیصد کمی ہوگی، معاملات کنٹرول میں آرہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہئیں، مجھے 21 کروڑ پاکستانیوں کو بچانا ہے، امپورٹرز نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ہے، امپورٹرز نے روپےکی قدر کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپےکمائے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سال 12 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سےکم ہے تو اسے ٹھیک ہوناچاہیے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close