انٹر نیشنل

افغان پارلیمانی انتخابات کے دوران بیک وقت حملے اور دھماکے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس چیف نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمالی علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب بم نصب تھا جو ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا۔

پولیس چیف کے مطابق بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے غور میں شدت پسندوں نے پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close