پاکستان

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، اجالوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

کراچی: کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ اجالوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا-

یشنل گرڈ سے منسلک پیپری، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناظم آباد، سرجانی، کلفٹن لالا زار،گذری، گارڈن، جیکب لائن اور ایلنڈر روڈ کے تمام گرڈ سٹیشن ٹرپ کر گئے-

گرڈ سٹیشن بند ہونے کی وجہ سے نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نصرت بھٹو کالونی اور بفرزون میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کے الیکڑک نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ یشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے رابطہ منقطع ہوا اور اچانک سپلائی معطل ہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی۔

کے الیکٹرک کا کہناہےکہ بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے تاہم اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close