پاکستان

پی ٹی آئی کی وزیرصحت یاسمین راشد کے متعلق بڑا انکشاف

یاسمین راشد نے ہدایث جاری کی تھی کہ بغیر ڈوپٹہ خواتین کو منسٹرز بلاک میں داخل نا ہوںے دیا جائے سکیورٹی پر معمول پولیس اہلکار کا دعوہ-

کچھ ہی دیر پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صاف دیکھا جاسکتا تھا کہ کچھ خواتین وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کے لیے آئی تھی لیکن وزیر صحت نے کہا کہ دوپٹے کے بغیر میں کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور ایک اور وزیر نے بلا کر زبانی احکامات دیے کہ آپ لوگوں کی آنکھیں ہیں، انہیں ادھر سے ہی اندر نہ آنے دیں کہ ہر بندہ انہیں اس طرح سے دیکھتا رہے، کیا اچھا لگے گا آپ کو؟

ویڈیو میں خاتون کی آواز بھی صاف سنی جاسکتی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میرے لباس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ جس پر اعتراض کیا جا سکے، اس لباس میں تو اگر میں علماء کو بھی ملوں تو انہیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

دوسری جانب یاسمین راشد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈوپٹے کے بغیر خواتین کو منسٹرز بلاک میں داخلے سے روکنے کی کوئی ہدایت نہیں کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ منسٹرز بلاک کے انتظامی معاملات میں مداخلت کیوں کروں گی؟ ڈوپٹہ اوڑھنا ہماری تہذیب کا حصہ ہے لیکن کسی کو پابند نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون سے گفتگو میں دعویٰ کرنے والے پولیس آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close