کھیل

آسڑیلوی کپتان ٹم پین بھی محمد عباس کے فین ہوگئے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین بھی فخر پاکستان محمد عباس کے فین ہوگئے-

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرمحمد عباس نے کینگروز کو آئوٹ کلاس کر دیا اور ایک ہی میچ میں 10 وکٹیں حاصل کر لی-

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ عباس کی کامیابی کا بڑا راز اُن کی لائن اور لینتھ ہے، وہ ایک ایسا فاسٹ بولر ہے جو وکٹوں کے درمیان گیند کروا کر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

عثمان خواجہ کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ ہفتے بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کی کرکٹ کے میدان میں حاضری ممکن نہیں لگتی۔

علاوہ ازِیں سابق انگلش بلے باز مائیکل وان اور سابق ساؤتھ افریقن کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بھی محمد عباس کے فین ہوگئے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close