پاکستان

ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی ایک طرف سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے پینجاب اسمبلی سے بائیکائٹ کا فیصلہ کیا-

16 اکتوبر کو بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں مسلم لیگ ن کےارکان نے منی بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کے پھینک دی تھی اور بھرپور اہتجاج کیا تھا جس کی نتیجے میں اسمبلی میں ماجود فرنیچر کو بھی شدید نقصان ہوا تھا-

بد نظمی کے بعد سلیکٹڈ اسپیکر نے مسلم لیگ ن کے 6 اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جن میں محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید، زیب النساء اور طارق مسیح شامل ہیں ان تمام اراکین کی تصاویر سکیورٹی حکام اور دیگر عملے کو بھی دے دی گئی ہیں-

پنجاب اسمبلی میں احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ایسا شخص اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہے جس نے 12 ووٹ چوری کیے، پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ مشرف کو 10 بار وردی میں منتخب کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پرویز الہٰی کا لب و لہجہ اسپیکر سے زیادہ تھانیدار کا لگتا ہے اور انہوں نے خواتین کے لیے بھی توہین آمیز لفظ استعمال کیا۔

قائد حزب اختلاف نے اعلان کیا کہ جب تک ہمارے 6 اراکین پر ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ہٹائی نہیں جاتی اس وقت تک اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close