پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور غیر ملکی دورے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک اور غیر ملکی دورے کی تیاری پکڑ لی اور سعودی عرب جانے کو تیار-

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوں گے-

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملیں گے جب کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے، کانفرنس میں عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پربات کریں گے جب کہ اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کوآگاہ کریں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close