انٹر نیشنل

افغانستان میں ایک اور بڑا دہشت گردانہ حملہ، افسوس ناک خبر

افغانستان کے صوبے قندھار میں گورنرہائوس کی سکیورٹی پر معمول سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک کردیا۔

اب تک کی اطلات کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب سب کمپائونڈ سے ہیلی کاپٹر کی طرف جارہے تھے اور اس وقت سکیورٹی پر معمول ایک اہلکار نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گورنر قندھار زلمے ویسا، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور افغان خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہوئے۔

ڈپٹی گورنر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیف کے سیکیورٹی گارڈ نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں اعلیٰ حکام جان سے گئے امریکی کمانڈر جنرل ملر اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ ختم ہونے کے اختتام پر ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اعلیٰ حکام کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی طالبان کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔w

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close