کھیل

اظہر علی کا رن آئوٹ، رمیز راجہ شدید برھم

ابوظہبی: اظہر علی کا حیرت انگیز انداز میں رن آئوٹ ہونا سب کی تنقید کا مرکز بنا ہوا ہے-

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کرکٹ کے راجا رمیز راجا کا اس بارے میں کہا ہے کہ س انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آوٹ ہوتے دیکھے ہیں لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا۔’ اسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔’

واضح رہے کہ رمیز راجہ خود بھی 20نومبر 1987ء کو انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے دوران 99 رنز کے دوران آبسٹرسٹنگ دی فیلڈ’ کا شکار ہوئے تھے-

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ عقل استعمال نہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ ‘اس معاملے میں خود کو صدر سمجھتا ہوں،کیوں کہ میں خود بھی ایسا کر چکا ہوں۔’

انھوں نے معروف انگریزی فلم ‘ڈمب اینڈ ڈمبر’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسی فلم بنائیں گے تو اظہر علی اور آسڑیلیا کے مارنس لبو شین کو ضرور رکھیں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close