پاکستان

پنجاب حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادایا

لاہور: تحریک انصاف کی نو منتخب پنجاب حکومت نے پینجاب کی عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا اور میٹرو سمیت دیگر بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا-

پنجاب کے وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں میٹرو بسوں کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مخدوم ہاشم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی ہے، نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کرلیا ہے، کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے، عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، اب شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر ہوں گے، کرائے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close