پاکستان

عمران خان کے متعلق اچانک سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو کلین چٹ دیتے ہوئے حنیف عباسی کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی-

واضح رہے کہ 15 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ نے عمران خان کو کلین چٹ دے دی تھی اور جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا-

عمران خان نے متعلق فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی –

عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل سننے کے بعد فیصلے میں کہا کہ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے حقائق کو نظرانداز کیا تاہم درخواست میں کوئی ایسے قانونی نکات نہیں اٹھائے گئے جس پر نظر ثانی کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اکرم شیخ کے مطابق عدالت سے گزشتہ فیصلے میں غلطیاں ہوئیں تاہم ہماری رائے کے مطابق حنیف عباسی کی درخواست میں وزن نہیں اس بنا پر نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close