انٹر نیشنل

فلائٹ اسٹیورڈ نے بڑا نقصان کردیا، جانیے لاکھوں روپے کیسے واش روم ؟

فلائٹ اسٹیورڈ نے ایک بڑا کارنامہ کرتے ہوئے 18,550 درہم یعنی قریباً 6 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ سے بہا دے-

یہ واقع تب پیش آیا جب 3 بھائی جہاز میں سفر کر رہے تھے اور انھوں نے الزام عائد کیا کہ فلائٹ اسٹیورڈ نے ان کے وائلٹ سے پیسے چوری کیے ہیں-

ان میں سے ایک بھائی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کہا کہ وہ تینوں بھائی بنکاک سے دبئی واپسی پر بزنس کلاس سے سفر کر رہے تھے۔ ان کے والد بھی ان کے ساتھ تھے۔ اچا نک طبیعت خراب ہو جانے کی وجہ سے وہ تینوں بھائی اپنے والد کے پاس چلے گئے اور اسی دوران اسٹیوارڈ نے ان کے پیسے چرا لیے۔

ان میں سے دوسرے بھائی بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ وران تفتیش پولیس نے انہیں اپنے سامان کو ہاتھ لگا نے سے منع کیا، میرے بھائی کے بٹوے سے ملنے والے نوٹ پر اسٹیورڈ کی انگلیوں کے نشانات تھے اور اس سے قبل ہم نے اسے 1000 درہم کی مالیت کا پرفیوم جہاز کی ڈیوٹی فری شاپ سے خریدتے دیکھا تھا۔

دوران تفتیش اسٹیورڈ نے قبول جرم کرتے ہوئے کہا کہ ٹ اس نے فلائٹ کے اترنے سے پہلے ہی جہاز کے ٹوائلٹ میں بہا دیے تھے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close