پاکستان

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی-

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر کو بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا- حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر صاحبزداہ جہانگیر پر بدعنوانی اور بینک ڈیفالٹر کے الزامات لگائے گئے تھے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ  صاحبزادہ جہانگیر پر برطانیہ میں تین کمپنیوں کے ڈیفالٹر اور بدعنوانی کے الزامات کا چرچا ہے۔

صاحبزادہ عامر جہانگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھےمعاون خصوصی برائے بیرونی سرمایہ مقررکرنا میرے لیے فخرکی بات ہے،

انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی کا عہدہ دینا اعزاز کی بات ہے اور میں اس کام کے لیے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے، میری کردارکشی کی گئی جو میری کارکردگی پر اثرانداز ہو سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم کیلیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا، ذاتی حیثیت میں ملک کے لیے سرمایہ لانے کا کام جاری رکھوں گا۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close