دلچسپ و عجیب

شوہر کی موت کی جھوٹی سنتے ہی بیوی نے بچوں سمیت خودکشی کرلی

چین: انشورنس کپنی کے ساتھ دھوکہ کرنے کی چکر میں چینی شخص اپنے بیوی بچوں سے ہاتھ دھو بیٹھا-

غیر ملکی خبررساں ادارے نے گزشتہ روز ایک حیرت انگیز رپورٹ شائع کی جس کے مطابق چینی صوبے ہنان میں ایک شخص نے انشورنس کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی موت کی جھوٹی خبر گھڑی لیکن اس کی بیوی یہ خبر سن کر دلبرداشتہ ہوگئی اور دو بچوں سمیت تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

اب تک کی تازہ ترین خبروں کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص نے اپنے منصوبے کا ذکر بیوی سے نہیں کیا تھا اس لیے خاتون نے خبر سنتے ہی اس پر یقین کر لیا اور گھر کے نزدیک تالاب میں چھلانگ لگائی جب کہ خاتون نے اس اقدام سے قبل آن لا ئن خود کشی کا نوٹ بھی چھوڑا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے رواں سال ستمبر کے شروع میں ایک ملین یوآن کی انشورنس لی تھی جس میں بیوی کو انشورنس کا پیسہ وصول کرنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا جب کہ اس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے کے لیے مانگی ہوئی گاڑی کا استعمال کیا، اس ڈرامے کے دو دن بعد اس کی 31 سالہ بیوی، 4 سالہ بیٹے اور 3 سالہ بیٹی کی لاشیں تالاب سے ملیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے اپنے شوہر کے نام ایک پیغام لکھا جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کا ساتھ دینے جا رہی ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ چاہا تھا کہ اس کا خاندان ہمیشہ ایک ساتھ رہے

متاثرہ شخص کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ روتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایک لاکھ یوآن اپنی تین سالہ بیٹی کے مرگی کے مرض کے علاج کے لیے ادھار لیے تھے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close