پاکستان

خورشید شاہ نے فواد چوہدری کی اوقات یاد دلا دی

پیپلزپارٹی کے رہنما خودشید شاہ نے وفاقی وزیراطلات کی بینڈ بجادی –

خورشید شاہ نے کہا کہ سب کو پتا ہے مشرف کے ساتھ کون تھے، وہ کل ہمارے ساتھ تھے اور ہمارے ترجمان تھے آج یہاں بیٹھے ہیں، قربان قربان جاتے تھے، چمک دیکھی چلے گئے۔

خورشید شاہ نے اسپکیر کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ لوگ جب آپ کو چھوڑیں گے پھر دیکھوں گا درد کیسا ہوتا ہے، ان کے پاس بہت دلائل ہوں گے، گالم گلوچ سن لو، اب پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے، 2013 سے پی ٹی آئی میں گالم کلوچ کے جراثیم آگئے ہیں، یہ خراب نہیں بہت اچھے لوگ ہیں مگر حکمرانی کی بیماری آگئی ہے، ہمیں یہ بیماری نہیں، ہمیں جمہوریت کی بیماری ہے یہ جا نہیں سکتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2008 سے 2013 تک کیا تھر نہیں تھا؟ اس وقت کیوں تعریف کرتے تھے؟ آج تھر یاد آیا ہے، شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، اتنے بے شرم ہیں کل تھالی میں کھاکر آئے ہو کچھ حیا کرلو، ہمارے چیئرمین کو بھی احساس ہونا چاہیے تھا ان گِدھوں سے بچتے ، ہم سب کو ان گِدھوں سے بچنا چاہیے، پی ٹی آئی کو بھی بچنا چاہیے، پی ٹی آئی کے جو لوگ لڑلڑ کر آئے ہیں، آج معصوم ہوکر گھوم رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close