پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سب کچا چٹھا کھول کے رکھ دیا انھوں نے کہا کہ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے-

پارلمینٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ دباؤ ڈالا جارہا ہے، حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، سوشل پروٹیکشن نیٹ کے تحت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدام کیے، سندھ حکومت نے این جی اوز کے اشتراک سے غربت کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا، پروگرام کے تحت خواتین کو بلاسود آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں اور 6 لاکھ سے زائد خاندان غربت کی سطح سے اوپر آگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close