کھیل

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عمران خان کے متعلق بڑا بیان دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ احسان مانی کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کرکٹ بورڈ عمران خان چلا رہے ہیں-

احسان مانی کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جیس میں انھوں نے کہا کہ وہ صرف 36 ماہ کے لیے پی سی بی کے چیئرمین بنے ہیں، بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے پیٹرن ضرور ہیں، تاہم وہ ان کے کام میں ہرگز مداخلت نہیں کرتے۔

انھوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میڈیا میں بہت کچھ آتا ہے، لیکن سب سچ نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک خبر آسٹریلیا کے آئندہ سال پاکستان آکر ون ڈے کھیلنے سے متعلق بھی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ اگرچہ ہم بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھی خبر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے کچھ مقابلے پاکستان میں ہوں گے۔

انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے معاملات کے لیے ایک کمیٹی ہونی چاہیے، جو سلیکشن کمیٹی اور ٹیم سے متعلق اہم باتوں پر رائے دے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close