انٹر نیشنل

چین کا پاکستان کے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

چینی ترجمان لو کانگ نے امریکا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر معاشی بحران کے ذمے دار چینی قرضے نہیں-

بیجنگ میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے کو قرار دینے کا امریکی الزام درست نہیں، سی پیک دو حکومتوں کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ ہے جس میں شامل تمام منصوبے اور مالی معاملات دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے طے کیے ہیں۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین آئی ایم ایف کا رکن ہے اور اس حیثیت سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کے حل کے لیے اُٹھائے گئے ہر اقدام کے لیے آئی ایم ایف کی مدد و معاونت کریں، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض کی منظوری سے پاک چین تعلقات پر کچھ فرق نہیں پڑے گا۔

لو کانگ کا  کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے ’ڈیبیٹ اسٹریکچر‘ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ سی پیک قرضے معاشی بحران کی وجہ نہیں، کیونکہ وہ اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیدر نوئرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو چینی قرضوں کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close