کھیل

سرفراز احمد نے اعتراف جرم کرلیا، حیران کن خبر

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بطور کپتان ان کی اپنی بیٹنگ کارکردگی اچھی نہیں-

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک اہم پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی اچھی رہی اس کے باوجود نہ جیت سکے جس کا افسوس ہے، صرف ایک وکٹ مل جاتی تو میچ جیت سکتے تھے، اب دوسرے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دے کر میچ جیتیں گے۔

سرفراز احمد نے کوچ مکی آرتھر سے متعلق ت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ اور کپتان میں اتفاق رائے ہے، جو ہونا تھا وہ ہوگیا اور اختلاف کی باتیں یہیں ختم ہوگئیں، ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہے اور اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

سرفراز احمد نےاس بات کو بھی تسلیم کیا کہ بطور کپتان ان کی اپنی بیٹنگ کارکردگی اچھی نہیں، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگ کھیلنے کی کوشش کروں گا اور پرفارم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان فٹ امام الحق کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور انہیں بھی 12 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close