پاکستان

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا بڑا بیان سامنے آگیا

لاہور : شہباز شریف کی اہلیہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا بڑا بیان سامنے آگیا جس میں انھوں نے کہا کہ ان کے شوہر شہباز شریف کو انتہائی بری حالت میں رکھا گیا ہے-

تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگے کہ انہیں یہی پریشانی ہے کہ یہاں ان کابہت زیادہ وقت برباد ہورہا ہے کیونکہ ان سے صرف30 منٹ تفتیش کی جاتی ہے۔

تہمینہ درانی نے لکھا بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے8 روز بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10×10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگاہوا ہے لیکن کوئی روشندان نہیں ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close