پاکستان

الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا، سب کی نیندیں اڑ گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایک بڑا حکم جاری کرتے ہوئے سمندر پارپاکستانیوں کے ووٹ کی گنتی کا بھی حکم دیا ہے-

چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر اداروں کے آفیسرز نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 7364 رجسٹرڈ سمندر پار پاکستانیوں میں سے 6233 نے ووٹ ڈالا اور اس طرح آئی ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 83.5 فیصد سے زائد رہا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 5117 اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 1116 رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آر اوز کوبھجوا دی گئیں اور انہیں ووٹوں کو حتمی رزلٹ میں شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close