پاکستان

کراچی میں مردے کے نام پر اکاؤنٹ سے ؟ حیران کن انکشاف

کراچی: ایف آئی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مردے کے نام سے بھی اکائونٹ بنا ہے جس سے اربوں روپے کی ٹرانزکشنز کی گئی ہیں-

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ کراچی سب سے پہلے رکشے والے کے نام پر ایک بلیک اکائونٹ سامنے آیا تھا جس سے اربوں روپے وصول کیے گئے اور اب ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک مردے کے نام سے اربوں روپے نکل آئے-

اب تک کی رپورٹس کے مطابق اقبال آرائیں کا انتقال 9 مئی 2014 کو ہوا اور ان کی تدفین کراچی کے سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مرحوم اقبال آرائیں کے نام سے بینک اکاؤنٹس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اقبال آرائیں کے انتقال کے بعد مرحوم کے نام پر سندھ بینک سمیت تین مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھولے گئے جن سے اربوں روپےکی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close