شوبز

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی ہوس کے پوجاری نکلے

بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک جنسی ہراسانی کا اسکینڈل سامنے آنے لگا-

ایک کے بعد ایک یہاں تو پورے کا پورے آوا ہی بگھڑا ہوا نکلا، دنیا کی ایک ٹاپ کی مانے جانے والی انڈسٹری بالی ووڈ میں روز بروز جنسی ہراسانی کے اسکینڈلز سامنے آنے لگے-

نانا پاٹیکر سے شروع ہونے والا سلسلہ اداکار الوک ناتھ ، ہدایت کار وکاس بہل اور ساجد خان سے ہوتا ہوا اب امیتابھ بچن تک پہنچ گیا ہے۔

اب تکا کا بڑا انکشاف سلمان خان کے شو ’ بگ باس‘ کے چھٹے سیزن میں شریک رہنے والی ہیئر اسٹائلسٹ سپنا موتی بھونانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امیتابھ بچن کا ’می ٹو‘ مہم کی حمایت کرنا اس وقت کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب فلم ’پنک‘ ریلیز ہوئی اور ختم بھی ہوگئی اور بہت جلد آپ کا سماجی کارکن بننے کا تاثر بھی ختم ہوجائے گا اور آپ کی حقیقت جلد سامنے آئی گی۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے امیتابھ بچن کی جنسی زیادتیوں کی بہت سی کہانیاں خود سنی ہیں اور مجھے امید ہے کہ متاثرہ خواتین سامنے آئیں گی کیوں کہ امیتابھ کی مناقفت بہت تھکا دینے والی ہے۔

ان کے اس بیان نے انڈیا سمیت دنیا بھر میں آگ کی طرح تباہی پھیلادی ہے اور عوام کی جانب سے جوابات کا سلسلہ جاری ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close