انٹر نیشنل

امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کو سنگین دھمکی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو ایک بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی میں سعودی عرب کا ہاتھ ہوا تو سزا ناگزیر ہوگی۔

سعودی نیوز رساں ایجنسی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، سعودی حکام نے گمشدگی میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے تاہم اگر سعودی عرب گمشدگی میں ملوث پایا گیا تو سزاؤں کے مختلف آپشنز موجود ہیں۔

اور دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے امریکا کہ اس بیان کی سختی سے تروید کی ہے اور کہا کہ میڈیا کے مختلف ذرائع پر گمراہ کن مہم اور جھوٹی خبریں منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہیں اور ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ی عرب بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا آیا ہے اور ترک حکام کی جانب سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی کے قیام کی منظوری کو سراہتے ہیں۔

صحافی کی گمشدگی میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close