کھیل

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بڑا بیان سامنے آگیا

لاہور: چیف سلیکڑ انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کےخلاف ٹی 20 سیریز؛ ٹیم کی تشکیل کیلیے مشاورت مکمل کرلی-

لاہور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم پر ہونے والی شدید تنقید کے جواب میں کہا کہ چھی کھیلنے پر تعریف ہوتی ہے۔ ایشیا کپ میں بری پرفارمنس ہوئی جس پر تنقید ہونا ہی تھی۔ دبئی ٹیسٹ میں میچ ڈرا نہیں ہونا چاہیے تھا پہلے ٹیسٹ میں لڑکوں نے محنت کی مگر آسٹریلیا بھی اچھا کھیلی، کریڈٹ مہمان ٹیم کو بھی جاتا ہے، ہمارے باولرز نے جان ماری ۔ سرفراز الیون نے بہتر کھیل پیش کیا، خاص طور پر حفیظ اور حارث سہیل نے زبردست بیٹنگ کی،باقی بھی اچھا کھیلے۔ یاسر شاہ نے زیادہ وکٹ نہیں لیے۔ اس سے زیادہ اچھی بولنگ کی توقع تھی ، وہ ان وکٹوں پر ہمارا مین بولر ہے۔ یقین ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں وہ اہم کردار ادا کرے گا۔

فاسٹ باولر محد عباس کے متعلق جب سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ اس نے دونوں اننگز میں شاندار اسپیل کیے۔ خاص طور پر دبئی کی کنڈیشنز میں ایسی عمدہ بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ ابھی وہ ٹیسٹ میچز میں زبردست پرفارم کررہا ہے۔ انگلینڈ میں ورلڈکپ کھیلنا ہے۔ وہ ہمارے پلان میں شامل ہے۔ انشااللہ عباس انگلش کنڈیشنز میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جو پرفارمنس دے گا اسے بالکل دیکھا جائے گا امام الحق اچھی فارم میں تھا ، افسوس وہ ان فٹ ہوا ہے۔ انجری بھی کھیل کا حصہ ہے۔ امید ہے کہ جلد فٹ ہوکر کھیلنا شروع کرے گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close