پاکستان

وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری نے ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا انکشاف کردیا

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دبنگ کانفرنس کرتے ہوئے بڑے بڑے رازوں سے پردہ اٹھادیا-

فواد چوہدری نے میڈیا سے ایک دبنگ کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں 40 دن میں قرضہ لینا پڑا جس کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے، اس سال ہمیں 8 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے، گھر لوٹنے والے ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نےایک بڑا سیاسسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نہ صرف تمام چھوڑی ہوئی نشستیں جیتے گی بلکہ دوسری نشستیں بھی جیتیں گے کیونکہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کو شفاف الیکشن لڑنے کی عادت نہیں، اس لیے ان کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کا مستقبل مخدوش ہے اور (ن) لیگ توڑ پھوڑ کا شکار ہے اسے اب نئی قیادت تلاش کرنی چاہیے جب کہ (ن) لیگ میں قومی و صوبائی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، ہم ہی لحاظ کررہےہیں۔

ایک اور بڑا یوٹرن لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ منتخب ہوکر آئے ہیں اس لیے ان کا احترام ضروری ہے، ہمارے لوگ بہت محترم ہیں بیوروکریسی کو ان کی باتیں ماننا ہوں گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close