پاکستان

چیف جسٹس نے نیب کو قوم سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا

لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے مجاہد حسین ہتھکڑی کیس میں نیب کی خوب کلاس لے لی ڈجی نیب اور دیگر افسران کو قوم سے معافی مانگنے کا حکم-

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مجاہد کامران وائس چانسلر پنجاب یونی ورسٹی کو ہتھ کڑی لگانے کے کیس میں پنجاب یونی ورسٹی کے سرزنش کی اور برھمی کا اظہار کیا-

چیف جسٹس نے ڈی جی نیب پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ سے متعلق بہت اچھے تاثرات ہیں مگر آپ کیا کر رہے ہیں، اگر آپ کام نہیں کرسکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، ہتھ کڑی مجاہد کامران اور پروفیسرز کی موت ہے، میں استاد کی بے حرمتی برداشت نہیں کروں گا آپ نے کس قانون کے تحت اساتذہ کی تضحیک کی۔ اگرآپ قصوروارہیں تو آپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتا ہوں، پھر آپ مقدمے میں اپنی ضمانتیں کرواتے پھریں اورآپ کو بھی ہتھ کڑیاں لگواتا ہوں۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف بہت کام کیے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے کیا کارکردگی دکھائی ہے ؟ لوگوں کی تضحیک اور پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ آپ کی کیا کارکردگی ہے؟ نیب نے لوگوں کی تضحیک کے سوا کوئی کیس حل نہیں کیا، آپ نے ایک کیس میں عدالت کے باہرکہا کہ کوئی بات نہیں چیف جسٹس 3 ماہ میں چلا جائے گا۔ عدالت نے ڈی جی نیب اور دیگر افسران کو پوری قوم سے تحریری معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی نیب نے آبدیدہ ہوکرعدالت میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ مجاہد کامران کوسکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہتھکڑیاں لگائیں، واقعے پر انہوں خود جاکرمجاہد کامران اور دیگر اساتذہ سے معافی مانگی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اپنی باری آئی ہے تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close