شوبز

پاکستانی فلمسازوں نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور: پاکستانی فلمسازوں نے وزیراعظم عمران خان سے ایک بڑا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے-

پاکستان فلم اسوسی ایشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر صحیح اقدام اٹھائیں، ایسوسی ایشن کا ماننا ہے کہ ہماری مقامی فلم انڈسٹری کی بحالی اوربہتری کے لیے حکومت کو بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ اگر ایسا نہ کیاگیا تو مقامی سینما مالکان مسلسل ہماری فلموں پر بھارتی فلموں کو ترجیح دیتے رہیں گے جس سے پاکستانی فلموں کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہماری بات سنیں گے اور بھارتی فلموں پر پابندی نافذ کریں گے۔

پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوی ایشن (پی ایف پی اے) کے سینئر نمائندے چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی اسٹیک ہولڈرز اور فلم آرگنائزیشنز اپنی انڈسٹری کے لیے اقدام اٹھاسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، بالی ووڈ انڈسٹری نے ہمارے فنکاروں اور آرٹسٹوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے تو ہمیں کس چیز نے روکا ہواہے؟

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close