کھیل

ٹسٹ کرکٹر اسد شفیق کی طرف سے بڑا بیان سامنے آگیا

ٹسٹ کرکٹر اسد شفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑے بڑے رازوں سے پردہ فاش کردیا-

باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دل چسپی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے جب کہ دوسری اننگز میں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت کے مطابق بیٹنگ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کا ڈرا بجا طور پر آسڑیلیا کی جیت کے مترادف ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ابوظہبی میں ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہو گا، ہم فیورٹ کی حیثیت سے ہی میدان میں اتریں گے۔

اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں بہتر انداز میں قیادت کر رہے ہیں۔

اسد شفیق کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تو اس بارے میں سوچوں گا، ابھی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز ہے۔

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کے سوال پر قومی ٹیم کے بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں واپس آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لئے ہر فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں البتہ ٹیم بنانا سلیکٹرز کا کام ہے، وہ جب جہاں موقع دیں گے، میں تیار ہوں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close