دلچسپ و عجیب

یونان میں گدھوں پر سواری کی انوکھی پابندی

ایتھنز: یونان میں ایک نیا قانون پاس کردیا گیا جس کے مطابق سیاحت کے لیے آنے والے وہ حضرات جن کا وزن 100 کلوگرام سے اوپر ہوگا گدھے کی سواری ہہیں کر سکے گے-

جانوروں کی فلاحی تنظیموں نے کہا ہے کہ گدھوں سے پورے ہفتے بوجھ اٹھوایا جاتا ہے جو انہیں کمزور کررہا ہے۔ ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کے مالکان ان کی مناسب غذا، رہائش، آرام، کھانے اور پینے کا خیال نہیں رکھ رہے اور مسلسل بوجھ ڈھونے سے ان کی کمریں کمزور ہوچکی ہیں، زین کی رگڑ سے وہ زخمی ہوتے جارہے ہیں۔

ملک میں وزارت برائے دیہی ترقی اور غذا نے کہا ہے کہ اس سال جولائی میں سانتورینی جزائر میں گدھوں پر فربہ سیاحوں کی سیر کے بعد حقوق حیوانات کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ نے اس ضمن میں بھرپور مہم بھی چلائی تھی۔ نئے قانون کے تحت اب 100 کلوگرام یا اس سے زائد وزنی سیاح گدھوں پر نہیں بیٹھ سکیں گے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مالکان جانوروں کا ہر ممکن خیال رکھیں اور بیمار، زخمی اور حمل کے آخری مرحلے میں جانوروں کو مشقت کےلیے استعمال کرنے پر ممانعت ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں اصطبل کا ماحول بھی جراثیم سے پاک اور صحت مندانہ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close