پاکستان

چیف جسٹس کا ایک اور دبنگ نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے اور سندھ میں ہندئوں کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا-

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے یہ نوٹس ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر بھگوان دیوی کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو پر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اور سیکریٹری انسانی حقوق کو نوٹسز جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 18 اکتوبر کو ہوگی۔

لاڑکانہ کی رہائشی خاتون نے اپنی ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ سندھ میں جعلی کاغذات پر ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر بھگوان دیوی کا مزید کہنا تھا کہ ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close