دلچسپ و عجیب

امریکا میں گھر کے باہر لگا پتھر شہاب ثاقب نکلا، قیمت 1 لاکھ ڈالر

امریکا میں ہوا ایک انوکھہ واقعہ گھر کر باہر نصب عام سا پتھر شہاب ثاقب نکلا-

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری کے گھر کی ازسر نو تعمیر کے دوران دہلیز سے نکالے جانے والا 22.5 پاؤنڈ وزنی پتھر دراصل ایک شہاب ثاقب ہے جس کی مالیت 1 لاکھ امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

پروفیسر مونا سربیسکو نے مزید کہا کہ مشی گن یونیورسٹی میں عموی طور پر لوگ شہاب ثاقب کے شبے میں طرح طرح کے پتھر جانچ کے لیے لاتے رہتے ہیں لیکن پہلی بار یہ سچ بھی ثابت ہو گیا ہے۔
ماہر ارضیات سربیسکو نے بتایا کہ یہ پتھر 88 فیصد آئرن اور 12 فیصد سفید دھات نکل پر مشتمل ہے اور اس کی تصدیق واشنگٹن کے اسمتھ سونیئن انسٹی ٹیوٹ کی پروفیسر کیتھرائن کوریگن نے بھی کی ہے۔
مشی گن یونیورسٹی کی پروفیسر مونا سربیسکو کا کہنا تھا کہ یہ پتھر بہت اہمیت کا حامل ہے جسے میں نے پہلی ہی نظر میں جان لیا تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے عجیب اور شاید کبھی دوبارہ نہ ہونے والا تجربہ ہے۔
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close