پاکستان

حکومت ایک بارپھر آئی ایم ایف کے پاس پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس پہنچ گیا پاکستانی وفد آج وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں انڈونیشیا روانہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا، یہ اجلاس 14 اکتوبرتک بالی میں جاری رہے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سائیڈ لائنز پر آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی معیشت کو درپیش چیلینجز پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر غور کررہا ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر مجوزہ آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات کریں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close