کھیل

یونس خان نے محمدحفیظ کے متعلق بڑا بیان

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے محمد حفیظ کی تعریفوں کے پل باندھ ے-

یونس خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے محمد حفیظ کی تعریفوں کے پل باندھ ے-

ایک لمبے عرصے کے بعد محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ‘محمد حفیظ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان دوستوں کو بھی جنہوں نے انہیں مشکل وقت میں بھرپور انداز میں واپسی پر آمادہ کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے، البتہ اچھا ہوگا کہ تجربے کار اور سینئرز کرکٹرز کو اچھے انداز میں رخصت کرنے کی روایت کو اپنایا جائے۔

یونس خان نے کہا کہ میں نے  پاکستان ٹیم کے کئی بڑے کرکٹرز کو روتے ہوئے کرکٹ چھوڑتے دیکھا تھا، اپنا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں جب ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیل رہا تھا، تب میرے دوستوں کا خیال تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط ہے، لیکن میں اپنے فیصلے پر خوش اور مطمئن تھا، کیوں کہ میں عزت سے اس کھیل کو خیر باد کہنا چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا جب آپ سینئرز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ڈوبا ہوا کھلاڑی ابھر کر پرفارم کرتا ہے تو پھر سب منہ چھپاتے نظر آتے ہیں۔

یونس خان نے کہا ‘وہ مانتے ہیں کہ کھلاڑی کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے لیکن اچھا ہو کہ سینئرز کے ساتھ بات کی جائے، منصوبے بنائے جائیں لیکن افسوس ایسا نہیں ہوتا’۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close