پاکستان

قندیل بلوچ کیس میں اہم پیش رفت، حکومت سے مدد مانگ لی

ملتان: پولیس کی طرف سے ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس کی طرف سے وفاقی حکومت کو سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے درخواست بھجوا دی۔

یہ تو آپ سب کو یاد ہوگا کہ سال 2016 میں ماڈٰل گرل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا –

قندیل بلوچ کو سوشل میڈیا سے پلیٹ فارم ملا اور وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی کچھ ہی روز بعد ان کے اپنے ہی بھائی وسیم نے انھیں غیرت کے نام پر قتل کر دیا-

قندیل بلوچ کیس میں پہلے ہی ان کے بھائی اور ان کی کزن ملتان جیل میں قید ہیں-

یہ بھی اب تک کوئی نہیں بھولا ہوگا کہ قندیل بلوچ کی مفتی قوی کے ساتھ متنازعہ سیلفز سامنے آئی تھی اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا-

قندیل بلوچ کے والد کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مفتی صاحب نے مرحومہ کے والد کو اکسایا ہے-

پولیس نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ملزم عارف کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے ممکن ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close