شوبز

بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردے

ممبئی: پاکستان اور مسلمانوں سے شیدید نفرت کرنے والے بدنام زمانہ بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوے کہا کہ سلمان خان بھارتیوں کے مقابلے پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ توآپ سب کو معلوم ہوگا کہ بھارت میں مقیم پاکستانی اداکاروں پر ہمیشہ تانے کسے جاتے ہیں اور ذلت کا نشانہ بنایا جاتا ہے-

اور کچھ روز پہلے مسلمانوں سے نفرت کرنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دبنگ خان اپنی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیتے ہیں اور ان کے لیے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں، کیا بھارتی گلوکار بالی ووڈ میں گانا گانے کے قابل نہیں ہیں۔

انھوں نے اشتعال انگیز پیغام میں مزید کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئیے، پاکستانی ایک طرف تو سرحد پر ہمارے فوجیوں کو ماررہے ہیں اور دوسری طرف سلمان خان صرف پاکستانی گلوکاروں کو مواقع دے رہے ہیں، امید ہے سلمان تک میری بات پہنچے گی۔

یہ تو آپ سب کو یاد ہوگا کہ کچھ روز پہلے بھی ان کی طرف سے ایک ایسا بیان سامنے آیا تھا جس میں شارخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close