دلچسپ و عجیب

نیوزی لینڈ میں ہوا بھی فروخت ہونے لگی حیران کن انکشاف

آکلینڈ: ماحولیاتی آلودگی کو مد نطر رکھتے ہوئے نیوزی لیڈ میں ہوا بھی فروخت ہونے لگی-

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ اب دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں جس میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل نا ہوں، ان سب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے اہئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی-

یہ کین 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے-

نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ کین اب بچت پیک میں بھی دستیاب ہے جو کہ 99 ڈالر یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ساتھ ایک مخصوص مائوتھ اؤتھ کیپ بھی نصب کی گئی ہے جس کے زریعے ہوا جسم میں داخل ہوگی-
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close