پاکستان

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کا ریمانڈ منظور کرلیا

عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر شہباز شریف کو نیب کے حوالے کردیا-

عدالت نے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا ہے، نیب پراسکیوٹر نے استدعا کی تھی کہ صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلی پنجاب کا 15 روزہ جسمانی ریماںڈ منظور کیا جائے تاکہ ان سے مزید تفتیش کی جا سکے-

عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ ہی دیر بعد عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 روزہ جسمانی ریماںڈ پر بھیج دیا گیا-

اس موقع پر شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ میں نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سمیت کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں کرپشن نہیں کی-

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے رات دن کام کرکے اورنج لائن منصوبہ کو پورا کیا، اور پنجاب کی خدمت کرتے ہوئے میری صحت بھی خراب ہوئی-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close