پاکستان

ن لیگی ارکان کی بڑی تعداد نے عدالت کا گھیرائو کرلیا

لاہور: نیب کی طرف سے جھوٹے مقدمے میں گرفتار خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا-

یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ گزشتہ روز نیب نے خادم اعلی پنجاب کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا اور آشیانہ ہائوسنگ سوسا ئٹی کیس میں گرفتار کر لیا تھا جو کہ سراسر نا انصافی ہے-

ن لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے عدالت کا گھیرائو کر لیا ہے اور احتساب عدالت کے باہر شدید نعرے بازی کی جارہی ہے-

عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دے گئے ہیں اور رینجرز کی اضافی نفری کو بھی طلب کیا ہے-

اور دوسری جانب سکیورٹی کو مدنطر رکھتے ہوئے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں۔

پولیس اہلکار کارکنان کو روکنے میں بالکل ناکام ہو چکے ہیں اور سکیورٹی زرائع بالکل بے بس نظر آتے ہیں-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close