پاکستان

حمزہ شریف نے نیب اور تحریک انصاف کے درمیان کٹھ جوڑ کا پول کھول دیا

"نیازی صاحب نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کر لیں ہم خوفزدہ نہیں” حمزہ شہباز کا دبنگ بیان

حمزہ شہباز نے ایک دبنگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب نے اور تو کوئی اچھا کام نہیں کیا لیکن ہاں اچھا کام ضرور کیا ہے، انہوں نے وزیراعظم ہاوس کی بھینسوں کی نیلامی بہت خوبی سے کی جس کی بھارتی میڈیا میں خوب پزیرائی ہوئی، یہ میری نہیں پورے پاکستان کی بدنامی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 37 صوبائی اور 11 قومی اسمبلیوں کے الیکشن ہیں اور نیازی صاحب کی کوشش ہے کہ ان میں کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت بچا لی جائے لیکن نیازی صاحب سے کہتا ہوں حکومت ایسے نہیں چلتی۔

انہوں نے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت ہوا میں معلق ہے، نیازی صاحب صرف چار ووٹ لیکر وزیراعظم بنے ہیں اور ضمنی الیکشن سے خوفزدہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں کو اصل مقصد یہ ہے کہ اگر ضمنی الیکشن میں یہ سیٹیں مل جائیں تو میری حکومت بچ جائے لیکن حکومتیں ایسے نہیں بچا کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب، آپ دھاندلی سے بنی حکومت کو چھپا نہیں سکتے، ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب نے ہر الیکشن سے پہلے ن لیگ کے رہنماؤ ں کو گرفتار کر کے مینڈیٹ نیازی صاحب کو دینے کی ٹھان لی ہے تو اپنا شوق پورا کرلیں، ہم اس سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں اور اللہ کے فضل سے سرخرو ہوں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست میں قیدیں کاٹنی پڑتی ہیں، اپوزیشن کو برداشت کرنا پڑتی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نواز شریف کا بھتیجا ہوں، شہباز شریف کا بیٹا ہوں جنہوں نے آمریت کے دور میں بھی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ہمارے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہو سکی۔

رہنما ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ نیازی صاحب، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آپ کے دل کا بغض سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں 16 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی اور ہمارے 5 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ پیدا ہوئے، ہم نے بجلی کے منصوبوں میں قوم کا 160 ارب روپے بجلی کے منصوبوں سے بچایا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close