پاکستان

شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا شدید ردعمل

شہبازشریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی طرف سے شدید رد عمل حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لے لیا-

ن لیگ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے رکن کو گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینا ضروری ہوتی ہے لیکن نیب نے ایسا نا کر کے قانون کی دھجیا اڑادی-

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے ایک ایسے انسان کو گرفتار کیا جس نے اپنی زندگی عوام کی خرمت کے لیے وقف کر دی اور جس کی تعریف چین، روس، ایران، ترکی اور دیگر ممالک نے کی-

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ن لیگ سے کتنا خوف ذدہ ہے-

ن لیگ کی طرف سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور نیب کو بھی خوب آرڑے ہاتھوں لیا گیا ہے-

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے لیے یہ ہت کنڈے نئے نہیں، ن لیگ تمام صورتحال کا جائزہ لیا جاریا ہے-

مشرف کے ستم کو مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان نے براشت کیا اور حکومت شفاف الیکشن کو اپنی سیاسی موت سمجھتی ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close