پاکستان

فواد چوہدری نے صدر مسلم لیگ ن کی گرفتاری کے متعلق بڑی اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیر اطلات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کی بھی پیش گوئی کردی-

شہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا، کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

 پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، سابق حکومت کے دیگر کرپٹ عناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہو گیا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close