پاکستان

نیب نے شہباز شریف کو گرفتارکرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کیا تھا، اور وہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

ن لیگ کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے-
نیب لاہور کے باہر رینجر طلب اور سکیورٹی کے سخت الزامات، گرفتاری کے بعد مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نیب ہیڈ کواٹرز کے سامنے جمع ہوگئی جسے سکیورٹی ذرائع نے واپس جانے کا حکم دیا-
قائد ایوان کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا گیا، کیونکہ رولز کے تحت قومی اسمبلی کے ممبر کی گرفتاری کی صورت میں اسپیکر کو اطلاع دی جاتی ہے۔

نیب کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

کل شہباز شریف کو نیب کی طرف سے عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close