پاکستان

سمندری طوفان ایک بار پھر سے کراچی میں تباہی مچانے کو تیار

کراچی: محمکہ موسمیات نے کراچی میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی –

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق کل سے کراچی کا موسم گرم ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان کی شدت کا اندازہ 8 اکتوبر سے پہلے لگاناممکن نہیں، طوفان کا رخ کراچی کی جانب ہوا بھی توپہنچنے میں ہفتہ لگ جائےگا، محکمہ موسمیات سمندری طوفان کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، آئندہ ہفتے تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سمندری ہوائیں رخ تبدیل کرلیں گی، شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں موسم گرم کرنے کا سبب بنیں گی جب کہ ان دنوں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close